ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گرم کھانا منصوبے کے ملازمین کو نظر انداز کرنا قابل مذمت

بھٹکل : گرم کھانا منصوبے کے ملازمین کو نظر انداز کرنا قابل مذمت

Wed, 21 Dec 2016 19:51:20    S.O. News Service

بھٹکل:21 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)    مرکزی حکومت کے گرم کھانا منصوبہ کے تحت کام کرنے والےغریب خواتین  ملازمین کو مرکزی حکومت مسلسل نظر انداز کئے جانے پر اعتراض جتاتے ہوئے کرناٹکا ریاستی اکشر داسوہا ملازمین سنگھا بھٹکل نے اسے قابل مذمت قرار دیاہے۔

 اس سلسلے میں سنگھا کی طرف سے بھٹکل اے سی کے ذریعے حکومت کو اپیل سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گذشتہ 7سالوں سے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواہے، کم سے کم مزدوری، سماجی تحفظ اور ملازمت کا تحفظ کے متعلق کی گئی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے نجی کاری کو فروغ دیتے ہوئے سرکاری اسکولوں کی سہولیات میں کمی کررہی ہے۔گویا ملازمین کا حق مارا جارہاہے۔ 45ویں بھارتی مزدور اجلاس کی سفارشات کو جاری کیا جائے ۔ پکوان کے دوران کسی حادثہ کا شکار ہونے پر دئیے جانے والے معاوضہ  تو 1لاکھ میں اضافہ کرتے ہوئے 5لاکھ روپئے کرنے کی اپیل میں مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر ملازمین سنگھ کی صدر گیتانائک، چندرکلا نائک، کومل دیواڑیگا، نیتراوتی نائک، آشا آچاریہ ، گیتا کائی کنی ، لیلا نائک، پریم موگیر، ممتا نائک موجود تھے۔


Share: